ٹیگ کہانی - اعظم بلاگ

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, January 6, 2012

ٹیگ کہانی

نئے سال کے آغاز پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک کے مختلف شہروں میں نیو ائرنائٹ کے چرچے عام رہے۔ چراغان، آتش بازی اور پارٹی وغیرہ وغیرہ نیو ائر نائٹ منانے کے لیے لازم و ملزوم تصور ہونے لگے ہیں۔ دوسری طرف بلاگستان میں ایک بار پھر سے بلاگران کا ایک دوسرے کو ٹیگ کرنے کا سلسلہ چل نکلا ہے۔ ٹیگ کی یہ رسی محمد اسد اور ڈاکٹر جواد احمد خان دونوں کی طرف سے ہم تک بھی پہنچی۔ ہم اپنی تمام تر سستی و کاہلی کا الزام وقت کی عدم دستیابی اور بجلی کی نایابی پر ڈال کر مطمئن رہتے لیکن شومئی قسمت کے آج دفتر میں فراغت ہی فراغت ہے۔ تو لیجیے سوالوں کے جواب حاضر خدمت ہیں۔

1- ۲۰۱۲ میں کیا خاص یا نیا کرنا چاہتے ہیں؟
ج- ویسے تو کرنے کو بہت کچھ خاص ہے میرے لیے جیسے تھری ڈی اینیمیشن میں موشن کیپچر ٹیکنالوجی کا استعمال۔ مفتے کے ایڈورڈز کریڈٹ بھی مل جائیں تو میرے لیے تو خاص ہی ہیں جن کو میں مزے سے استعمال کرسکوں وغیرہ جنہیں آپ دیوانے کی بڑ سمجھ کر نظرانداز کرسکتے ہیں لیکن سب سے اہم، نیا اور خاص تو بتانا ہی بھول گیا۔۔۔۔ شادی ۔۔۔۔۔ ;)

2- ۲۰۱۲ میں کس واقعے کا انتظار ہے؟
ج- اکثر دوست دسمبر 2012 کا انتظار کررہے ہیں لیکن میں تو شروع کے چند ماہ گذرنے کا منتظر ہوں کیونکہ اس میں خاص واقعہ وقوع پزید ہونے والا ہے۔۔۔ :D

3- ۲۰۱۱ میں کوئی کامیابی ؟
ج- اب میں کون کون سی کامیابیوں کا ذکر کروں اور پھر ڈر ہے کہ کہیں کامیابیاں بھی اسے نہ پڑھ لیں۔ ویسے ایک کامیابی تو یہ ہے کہ انتہائی مہارت کے ساتھ پچھلے سال باس کو ہر مہینے کے آخر میں بھی انتہائی بکواس رپورٹ جمع کراتے ہوئے بھی مختلف حیلے بہانوں سے مطمعن رکھا ہے۔ دیکھیے یہ سلسلہ کب تک چلتا ہے۔۔۔

4- سال ۲۰۱۱ کی کوئی ناکامی ؟
ج- بس جی پچھلے دو مہینوں سے باس کو عقل آنا شروع ہوگئی ہے۔۔۔۔ :(

5- سال ۲۰۱۱ کی کوئی ایسی بات جو بہت دلچسپ اور یادگار ہو؟
ج- 14 دسمبر 2011 کو ہمارے بھانجے شہیر صاحب اس دنیا میں تشریف لائے ہیں یعنی میں ماموں بن گیا۔ اب کوئی دیگر جگہوں پہ ماموں بننے کے متعلق پوچھنے کی کوشش نہ کرے۔۔۔

6- سال کے شروع میں کیسا محسوس کر رہے ہیں؟
ج- سال کے شروع میں یہی سوچ رہا ہوں کہ کاش سالانہ چھٹیاں اسکول میں گرمیوں کی چھٹیوں کی طرح دوماہ کی ہوتیں۔

7- کوئی چیز یا کام جو ۲۰۱۲ میں سیکھنا چاہتے ہیں؟
ج- ایک طفل مکتب سے سیکھنے کے متعلق کیا پوچھتے ہو جی۔۔۔۔

لیجیے جناب تمام سوالوں کے انتہائی معقول جواب ہم نے دیدیے ہیں اور اب ہماری باری ہے ٹیگ کرنے کی تو جناب ہم ٹیگ کریں گے سب سے پہلے اپنے علامہ کاشف نصیر صاحب کو اور بہت عرصے سے غائب عثمان صاحب کینیڈا والے۔ ساتھ ہی اٹلی سے راجہ افتخار خان صاحب کو بھی ٹیگ کی رسی میں پرو دیتا ہوں۔

10 comments:

کاشف نصیر said...

یہ ٹیگا ٹیگی کیا ہے ؟

محمداسد said...

بہت شکریہ جناب ہماری ٹیگ کو خاطر میں لانے گا۔ ذرا یہ بھی بتائیے کہ کتنے عرصے بعد بلاگ پر واپسی ہوئی اور کہیں اگلی تحریر بھی ٹیگ کے ذریعے تو نہیں لکھوانی پڑے گی؟ :)

جواب تو بڑے زبردست دیئے خصوصاَ سال نو کے ابتدائی ماہ میں جو چھوارے بٹنے والے ہیں، اس کا تو ہمیں بھی انتظار ہونے لگا ہے :D

ڈاکٹر جواد احمد خان said...

شکر کریں جی کہ معاملہ اپریل تک چلا گیا ....ورنہ مارچ کم لوگوں کو راس آتا ہے.
باس کو بیوقوف بنانا بیوی کو بیوقوف بنانے جیسا کام ہے. یعنی اوپر اوپر بکری اور اندر سے شیر بننا پڑتا ہے.
ارے جناب ماموں بننے میں کیا شرمانا ؟ آج آپ ماموں بنیں گے تو ہی کل کسی کو ماموں بنا سکیں گے. آدمی بس اپنے محبوب کے بچوں کا ماموں نا بنے باقی خیر ہے.

ڈاکٹر جواد احمد خان said...

وقار بھائی،
اصل نام قبلہ عثمان صاحب کینیڈا والے ہے، آپ قبلہ ہٹا کر گستاخی کے مرتکب ہو رہے ہیں. 8O

محمدوقار اعظم said...

ارے جناب شکریہ آپ کا کہ آپ کی بدولت ہی ہم نے کچھ لکھا ہے۔ ہمیں بلاگ لکھنے کی سعادت قریبآ 5 ماہ بعد دوبارہ ملی ہے دیکھئے اب دوبارہ کب بلاگ کو لفٹ کرانے کا خیال آتا ہے :-)

باقی چھواروں کا تصور بڑا خوش کن ہے... :lol:

محمدوقار اعظم said...

یار تو ٹینشن نہ لے، بس جو سوال پوچھے ہیں انکا جواب اپنے بلاگ پر دیدے اور ساتھ ہی کچھ اور بندوں کو بھی پھنسادے جواب دینے کے لیے.... :wink:

عمران اقبال said...

شادی کر رہے ہیں.... اب باز نہیں آتے... کچھ تو سبق سیکھیں بڑوں سے... (یعنی ڈاکٹر جواد صاحب سے)... ڈاکٹر صیب، سمجھائیں انہیں... یہ لڈو نا کھانے کا اور نا ہی نا کھانے کا... :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

یاسرخوامخواہ جاپانی said...

بھانجے میاں کی مبارک کو ماموں صاحب کو :D
اوئے اوئے مولوی یعنی کہ آپ کے نصیب بھی جاگ ہی گئے۔۔
اللہ میاں آپ کی شادی جلد سے جلد کروا دے۔ :D

KASHIF NASEER ANSWER TO TAG | بازیچہ اطفال said...

[...] بہتی گنگا میں بھی ہاتھ دھوتا چلوں کہ مجھے شہنشاہ جذبات بلاگر وقار کی مہربانی سے ٹیگا جاچکا ہے لیکن میں پوچھے گئے سولات کے [...]

ٹیگ کہانی | ہم اور ہماری دنیا said...

[...] by Raja Iftikhar Khan 3 comments .post {border-bottom:none;font-size:16px;} لو جی وقار اعظم صاحب نے ادھر ٹیگ دیا اور باوجود وعدہ کے اس دن جواب نہ دے [...]

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here