سپریم کورٹ میں ججوں کی تعیناتی - اعظم بلاگ

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, February 14, 2010

سپریم کورٹ میں ججوں کی تعیناتی

خبر ہے کہ صدر مملکت جناب آصف علی ذرداری نے عدالت عظمی میں ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے چیف جسٹس جناب افتخار محمد چعدھری کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے لاھور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب خواجہ شریف کو سپریم کورٹ کا جج اور لاھور ہائی کورت کے سینئر جج جناب ثاقب نثار کو لاھور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا حکم دیا۔ اس خبر کے آتے ہی ہم ٹی وی اسکرین کے آگے بیٹھ گئے کہ دیکھیں کون سب سے پہلے ایوان صدر اور گورنر ہائوس پہنچ کر اپنے عہدے کا حلف اٹھاتا ہے لیکن اس وقت ہمارے ارمانوں پر اوس پڑ گئی جب دونوں معزز جج صاحبان نے صدارتی احکامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

صدر مملکت نے ججوں کی تعیناتی کا حکمنامہ ہفتہ کے روز جاری کیا۔ ایسے احکامات کو ہفتہ کے دن جاری کرنے کی بھی اپنی ایک تاریخ ہے۔ اس سے پہلے جناب ذرداری کے پیشرو جنرل پرویز مشرف نے بھی ہفتہ کے دن ہی ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ بہرحال جناب ذرداری اور ان کے مشیروں کا خیال ہوگا کے ہفتہ کو سپریم کورٹ میں چھٹی ہوتی ہے اور اس کے بعد اتوار کا دن۔ دو دن کافی ہونگے نئے ججز سے حلف لینے اور اس سے متعلق دوسرے معملات کو سدہارنے کےلئے۔ لیکن جناب چیف صاحب نے بھی کمال کردیا۔ فیصلے کو دوگھنٹے بعد ہی سپریم کورٹ تشریف لے آئے اور تمام اسٹاف کو بھی حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔ اور اس فیصلے کا ازخود توٹس لیتے ہوئے3 رکنی خصوصی بینچ بھی تشکیل دے دیاجس نے فوری سماعت کا آغاز کرتے ہوئے صدارتی حکم کو معطل کردیا۔ مزید سماعت 18 فروری کو ہوگی۔

مجھے اس کا اندازہ نہیں کے صدر مملکت اس فیصلے سے کیا نتائج حاصل کرنا چاہتے تھے۔ یا یہ بھی عدلیہ کے مقابلے میں اپنی ناک کو اونچی رکھنے کی کوشش تھی، بہرحال ایسا لگا ہے کہ اس بار بھی جمہوری حکومت سو پیاز اور سو جوتے کھانے کے موڈ میں ہے۔ اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں مجھے ضرور بتائےگا۔

3 comments:

asads said...

bilkul sahi kaha bahi...100 jhootay kia 1000 jhootay

Rahman Khan said...

u tried to make a sight.but actually do u know we r the foolish people in this world,takes experiments again n again for democracy, i think we r the people to be ruled by stick for our right path.I appreciate to u.

محمد وقاراعظم said...

رحمن خان صاحب، حوصلہ افزائی کا شکریہ۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here