بے وفائی۔۔۔ نظر تو آتی ہے - اعظم بلاگ

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, August 1, 2010

بے وفائی۔۔۔ نظر تو آتی ہے

بے بی زیڈونک اپنی ماں کے ساتھزیڈونک [زیبرے اور گدھے کا امتزاج] چند روز قبل ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں جارجیا کے چیسٹیٹی وائلڈ  لائف پریزرو [جنگلی حیات کے لیے محفوظ مقام] میں پیدا ہوئی۔ چیسٹیٹی وائلڈ  لائف پریزرو  کے حکام اس بے بی کو دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ اس طرح کے واقعات شاذو نادر ہی وقوع پزیر ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مختلف قسم کے جانور یہاں گزشتہ 40 سالوں سے موجود ہیں لیکن ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔  ان کا ماننا ہے کہ یہ ایک زیبرا اور گدھی کی پریم کہانی کا نتیجہ ہے۔ وائلڈ لائف پریزرو کے اہلکار یہ جاننے کی کوششوں میں مصروف ہیں کہ بے بی زیڈونک کو اپنے والدین کی کون کون سی خصوصیات ورثے میں ملی ہیں۔ ظاہری طور پرباپ میاں زیبرےکی طرف سے کالی دھاریاں ان کے ٹانگوں اور چہرے پر نمایاں ہیں اور ان کے سر کی بناوٹ والدہ محترمہ کی طرح ہے۔ عادات و اطوار کے بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

۔۔۔

...

Chestatee Wildlife Preserve, Preservation Through Education



بے بی زیڈونک اپنی ماں کے ساتھ





بے بی زیڈونک اپنی ماں کے ساتھ

بے بی زیڈونک اپنی ماں کے ساتھہم چونکہ حقوق موئنثاں کے زبردست حامی ہیں لہذا بی گدھی کو ہر طرح کے حقوق حاصل ہونے چاہئیں لیکن میاں زیبرے سےان کے اس فعل کا حساب ضرور لیا جانا چاہئے کہ وہ بی زیبری کے ہوتے ہوئے بی گدھی کے ساتھ عشق و محبت کی پینگیں بڑھاتےرہے۔ لیکن شاید ایساممکن نہیں کیونکہ یہ واقعہ وہاں پیش آیا ہے جہاں باہمی رضا مندی سے کیا جانے والا ہر فعل جائز ہے۔ لہذا اُمّید یہی ہے کہ میاں زیبرے کو مستقبل میں بھی مزید گُل کھلانے کے مواقع فراہم کیے جاتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ زیبرے کی بے وفائی پر بی زیبری کا ردعمل اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔

نوٹ: عنوان صفدر علی صفدر صاحب کے ایک شعر سے مستعار لیا گیا ہے جو انھوں نے مضمون پڑھنے کے فوراْ بعد ارشاد فرمایا تھا۔
یہ جبلّت اثر دکھاتی ہے

بے وفائی نظر تو آتی ہے

Source:  Gainesvilletimes.com


[flagallery gid=1 name="Gallery"]

8 comments:

عثمان said...

ایسا لگتا ہے کہ گدھے نے جرابیں پہنی ہوئی ہیں. :lol:

یاسر خوامخواہ جاپانی said...

کیا یہ گدھے کی جرابیں میڈ ان چائینا ہیں؟ :D

سعد said...

ایسے حسین امتزاج ہمارے معاشرے میں جا بجا نظر آتے ہیں :D

کاشف نصیر said...

بہت دلچسپ واقعہ ہے. امید ہے اس طرح مزید گل افشانیاں سامنے آتی رہیں گی، سنا گیا ہے کہ اس فطری اور رضامندی سے ہوئے واقعے کے علاوہ یورپ و آمریکہ میں سائنسدان تحقیقی حوالوں سے اس طرح کے مصنوعی فیوزن کرارہے ہیں. ممکن ہے کے کچھ عرصے شیر نما انسان یا انسان نما شیر بھی ہمارے سامنے لائے جائیں. اگر ایسا ہوا تو شریف برداران ضرور کچھ شیر نما انسان یا انسان نما شیر برآمد کریں گے. آمریکہ کی دونوں بڑی جماعتوں کے انتخابی نشان بھی گدھا اور ہاتھی ہے کیا ان دنوں کے درمیان کوئی فیوزن ہوسکتا ہے.

Tweets that mention بے وفائی۔۔۔ نظر تو آتی ہے | اعظم بلاگ -- Topsy.com said...

[...] This post was mentioned on Twitter by Muhammad Waqar Azam, Urdu Blogz. Urdu Blogz said: Post: بے وفائی۔۔۔ نظر تو آتی ہے http://bit.ly/bf6j9U [...]

صفدر علی صفدر said...

وقارصاحب اب دعا کیجئے کہ یہ جبلّت اپنے ملک میں اثر دکھانا نہ شروع کردے۔۔۔ ورنہ پھر ایسے ایسے امتزاج نظر آنا شروع ہوجائیں گے کہ الامان والحفیظ۔۔۔

شازل said...

بے وفائی صاف نظر آتی ہے

محمد ابرار said...

‘دل گدھی پے آجائے تو پری کیا چیز ہے‘
اب آپ کی یہ پریشانی کہ گدھوں کا کیا ردعمل ہوگا تو ‘منے‘وہی ہوگا جو یہاں کے غیرت گدھوں کا ہوتا ہے:arrow: :idea:

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here