۔۔۔
...
Chestatee Wildlife Preserve, Preservation Through Education
ہم چونکہ حقوق موئنثاں کے زبردست حامی ہیں لہذا بی گدھی کو ہر طرح کے حقوق حاصل ہونے چاہئیں لیکن میاں زیبرے سےان کے اس فعل کا حساب ضرور لیا جانا چاہئے کہ وہ بی زیبری کے ہوتے ہوئے بی گدھی کے ساتھ عشق و محبت کی پینگیں بڑھاتےرہے۔ لیکن شاید ایساممکن نہیں کیونکہ یہ واقعہ وہاں پیش آیا ہے جہاں باہمی رضا مندی سے کیا جانے والا ہر فعل جائز ہے۔ لہذا اُمّید یہی ہے کہ میاں زیبرے کو مستقبل میں بھی مزید گُل کھلانے کے مواقع فراہم کیے جاتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ زیبرے کی بے وفائی پر بی زیبری کا ردعمل اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔
نوٹ: عنوان صفدر علی صفدر صاحب کے ایک شعر سے مستعار لیا گیا ہے جو انھوں نے مضمون پڑھنے کے فوراْ بعد ارشاد فرمایا تھا۔
یہ جبلّت اثر دکھاتی ہے
بے وفائی نظر تو آتی ہے
Source: Gainesvilletimes.com
[flagallery gid=1 name="Gallery"]
8 comments:
ایسا لگتا ہے کہ گدھے نے جرابیں پہنی ہوئی ہیں. :lol:
کیا یہ گدھے کی جرابیں میڈ ان چائینا ہیں؟ :D
ایسے حسین امتزاج ہمارے معاشرے میں جا بجا نظر آتے ہیں :D
بہت دلچسپ واقعہ ہے. امید ہے اس طرح مزید گل افشانیاں سامنے آتی رہیں گی، سنا گیا ہے کہ اس فطری اور رضامندی سے ہوئے واقعے کے علاوہ یورپ و آمریکہ میں سائنسدان تحقیقی حوالوں سے اس طرح کے مصنوعی فیوزن کرارہے ہیں. ممکن ہے کے کچھ عرصے شیر نما انسان یا انسان نما شیر بھی ہمارے سامنے لائے جائیں. اگر ایسا ہوا تو شریف برداران ضرور کچھ شیر نما انسان یا انسان نما شیر برآمد کریں گے. آمریکہ کی دونوں بڑی جماعتوں کے انتخابی نشان بھی گدھا اور ہاتھی ہے کیا ان دنوں کے درمیان کوئی فیوزن ہوسکتا ہے.
[...] This post was mentioned on Twitter by Muhammad Waqar Azam, Urdu Blogz. Urdu Blogz said: Post: بے وفائی۔۔۔ نظر تو آتی ہے http://bit.ly/bf6j9U [...]
وقارصاحب اب دعا کیجئے کہ یہ جبلّت اپنے ملک میں اثر دکھانا نہ شروع کردے۔۔۔ ورنہ پھر ایسے ایسے امتزاج نظر آنا شروع ہوجائیں گے کہ الامان والحفیظ۔۔۔
بے وفائی صاف نظر آتی ہے
‘دل گدھی پے آجائے تو پری کیا چیز ہے‘
اب آپ کی یہ پریشانی کہ گدھوں کا کیا ردعمل ہوگا تو ‘منے‘وہی ہوگا جو یہاں کے غیرت گدھوں کا ہوتا ہے:arrow: :idea:
Post a Comment