دیرآید، درست آید - اعظم بلاگ

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Tuesday, May 12, 2009

دیرآید، درست آید

آج 12مئی ہے۔ جی ہاںوہی 12مئی جب آج سے دوسال پہلے معزول چیف جستس افتخار محمد چوہدری کی کراچی آمد پر میرے شہر میں قیامت برپا کردی گئی۔ کرچی میں آگ و خون کا کھیل جاری تھا اور حاکم وقت اسلام آباد میں اسی سلسلے کے ایک جشن سے خطاب کرتے ہوئے اسے عوامی طاقت کا مظاہرہ قرار دے رہا تھا کہ جس میں 50 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ آج دوسالوں کے بعد اس 12مئی کے کئی وارث پیدا ہوگئے ہیں، وہ بھی جو اُس وقت اقتدار میں تھے اور وہ بھی جو اس وقت اقتدار میں ہیں۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے حکومت کی اتحادی دونوں جماعتوں (عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ) کے ہڑتال کے علان کے بعد عام شہریوں کو دہشتگردوں سے محفوظ رکھنے کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ آجکل حکومتی رٹ کا بڑا شہرہ ہے جو کہ کراچی میں صرف چھٹی دینے کے موقع پر ہی نظر آتی ہے۔

ویسے تو چھٹی اس مقصد کے لئے دی گئی تھی کہ شہری اپنے گھروں میں دہشتگردوں کی پہنچ سے دور رہیں لیکن برا ہو کے-ای-ایس-سی والوں کا کے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہمیں باہر نکلنا ہی پڑا۔ باہر آکر مجھے ایک خشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا، جی ہاں میرے شہر کے گلی کوچوں میں پاکستان کے سبز ہلالی پرجموں کی بہار آئی ہوئی ہے۔ معلوم ہوا کے قائد تحریک جناب محترم الطاف حسین کی اپیل پر متحدہ قومی موومنٹ سوات اور قبائلی علاقوں میں آپریشن میں مصروف عمل پاک فوج سے یکجہتی کے اظہارکے لئے قومی پرچم لہرارہی ہے۔
رنگ بدلتا ہے آسماں کیسے کیسے، مجھے وہ دن یاد آگئے جب قائدتحریک پاکستان سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے قومی پرچم جلایا کرتے تھے۔ بہرحال، دیرآید، درست آید۔۔۔۔

عجب زمانہ یہ چل رہا ہے، عجب فضاء اب بدل رہی ہے
وطن کے پرچم جلانے والے ، وطن کے پرچم لگا رہے ہیں

3 comments:

Unknown said...

yeh jo apnay article likhnay ki koshish ki hai ismain sirf tasveer ka sirf aik rukh dikhaya gaya hai dosri taraf ki baat nahe hoi jismain sirf aik jamat ko nishana banaya gaya hai jo karachi shahar ki aksariyati jamat hai
12 may ko sarey siyasi tanzeemain mojod theen aur sab nay dehshat gardi ka bazar garam kiya ho tha karachi shahar main jismain anp JUP ANP aur islami jamiat talba aur pppp kay sarey kay karkunan nay katlu gharat gari ka jo bazar garam kiya uski tarikh main misal nahe miltey

Cute said...

پیارے انور بھائی،
بہت ہی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کے 12مئی کے واقعے کے بارے میں آپ کی معلومات محض جھوٹے پروپگینڈے کے سوا کچھ نہیںہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کے اور دوسری تنظیمیں بحی اس دن موجود تھیں لیکن جو کچھ MQM نے کیا وہ ریکارڈ کا حصہ ہے اور ٹی وی چینلوں نے براہراست دکھا یا ہے۔ یہ بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ پچھلے سال جب چیف جسٹس کراچی آئے تو یہ تمام جماعتیں میدان میں موجود تھیں اور MQM سندھ حکومت میں طاقتور نہ ہونے کی وجہ سے خاموش تھی توکراچی پرسکون رہا۔ MQM کی دہشتگردی کا تو زمانہ گواہ ہے۔ خود برطانیہ میں بھی MQM کے خود ساختہ جلاوطن ہنما جو کہ اب برطانوی شہری ہیں کو فری ہینڈ دینے کی وجہ سے اضطراب پایا جاتا ہے جو کہ ہمیں 12 مئی کے واقعے کے بعد برطانیہ میں احتجاج کی صورت میں بھی نظر آیا۔

ASGHAR said...

JAN SAHI KHA TUM NE 12 MAY KO TO MUTTEHDA NE MULK KI GAND HI MAAR DI THI,,,,
MAMA BILKUL SAHI LIKHA HE TO NE MERA AASHIRWAAD TERE SATH HE K TERI BHI PICS KSI NEWS PAPER ME POST HOO OR NECHCE YE LIKHA HUA HOO K MUTTEHDA KA EK OR SHIKAAR..........

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here